Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

روسی صدر پیوٹن کی وزیراعظم عمران خان کو دورہ روس کی دعوت

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کو روسی صدر پیوٹن نےدورہ روس کی دعوت دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو روسی صدر کی جانب سے دعوت بشکک میں ایس سی او سمٹ میں دی گئی جو انہوں نے قبول کرلی۔

ذرئع کےمطابق روسی صدرپیوٹن کاوزیراعظم سےگفتگو میں کہناتھاکہ خوشی ہوگی اگرآپ روس میں کثیرالملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے،اس پر وزیراعظم نےپیوٹن کو شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع نےبتایاکہ وزیراعظم عمران خان ستمبرمیں روس کادورہ کریں گےجہاں وہ کثیرالملک ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔ایسٹرن اکنامک فورم 4 سے 6 ستمبر تک روسی شہر ولادی وستوک میں ہوگا،وزیراعظم بطورروسی صدرکےمہمان خصوصی کانفرنس میں شرکت کریں گے، کانفرنس میں ایک بار پھر پاک بھارت وزرائے عظم ایک چھت کے نیچے ہوں گے۔

واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان اور روس کے صدر پیوٹن کے درمیان ایس سی او کانفرنس میں خوشگوار گفتگو ہوئی اور دونوں رہنما ٹیبل پر ایک ساتھ بیٹھ کر گفتگو بھی کرتے نظر آئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.