Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سابق امریکی صدر جارج بش سینئرانتقال کرگئے،صاحبزادے کی تصدیق

واشنگٹن: سابق امریکی صدر جارج ایچ ڈبلیو بش (جارج بش سینئر) 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، جارج بش سینئر کی وفات کی تصدیق ان کے صاحبزادے جارج ڈبلیو بش نے کی۔

جارج بش سینئر امریکا کے 41 ویں صدر رہ چکے ہیں۔ وہ 1989 سے 1993 تک اس عہدے پر فائز رہے۔ ان کے صاحبزادے جارج ڈبلیو بش نے بھی 42 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں۔

بش سینئر اس سے قبل 1981 سے 1989 تک صدر رونالڈ ریگن کے نائب بھی رہ چکے تھے۔

جارج بش سینئر نے 4 دہائیوں سے جاری سرد جنگ کے خاتمے میں اہم کردار کے ساتھ ساتھ سویت یونین کے ٹوٹنے پر ایٹمی خطرات کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

رواں برس اپریل میں جارج بش سینئر کی اہلیہ باربرا بش کا بھی انتقال ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.