Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آصف علی زرداری نے بدعنوانی کے ہتھکنڈے استعمال کر کے سرکاری اداروں پر قبضہ کیا۔ جے آئی ٹی

اسلام آباد: جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کے ساتھیوں نے بدعنوانی کے ہتھکنڈے استعمال کر کے سرکاری اداروں پر قبضہ کیا۔ سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ اومنی گروپ، جو مبینہ طور پر آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں کی تھی، نےسرکاری انتظام میں چلنے والے اداروں، ٹھٹھہ سیمنٹ فیکٹری، ٹھٹھہ شوگر ملز، نوڈیرو شوگر ملزاور دادو شوگر ملز انتہائی معمولی قیمت میں حاصل کیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے بتایا کہ پہلے حکومتِ سندھ نے فنڈز اور مراعات روک کر ان اداروں کو غیر فعال کیا اور پھر اومنی گروپ کی زیر ملکیت کمپنیوں کی مدد سے خرید لیا۔  اومنی گروپ کا طریقہ کار بڑ ا منظم تھا، وہ پہلے سرکارکے زیر انتظام اداروں کو غیر فعال دکھاتے اور پھر اسےکوڑیوں کے دام پر خرید لیتے۔

بعد ازاں مذکورہ گروپ ادارے کی بحالی کے لیے سبسڈی کی مد میں ملنے والی رقم بھی ہڑپ کرلیتے، وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ گروپ نہ صرف کم قیمت پر سرکاری کمپنیاں حاصل کرتا بلکہ غریب مزدوروں اور کسانوں کے لیے ان اداروں کو ملنے والی رقم بھی ہڑپ کرلیتے۔وزیر اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا موجودہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے گزشتہ دورِ حکومت چاروں سرکاری اداروں کی خرید و فرخت اس قسم کی مشتبہ ڈیلز میں خاصہ اہم کردار ادا کیا۔

رپورٹ میں جے آئی ٹی نے تجویز دی کہ مذکورہ مقدمہ قومی احتساب بیورو میں بھیجا جائے اور اومنی گروپ اور ان کے ڈاریکٹرز کے تمام اثاثہ جات منجمند کردیے جائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.