Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی قبل از گرفتاری ضمانت کیلئے درخواست

کراچی: سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ ہائی کورٹ میں زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

قائم علی شاہ کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی انکوائری پر اعتراض نہیں لیکن اُسے گرفتاری سے روکا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب سے انکوائری میں تعاون کرنے کو تیار ہیں لیکن عدالت نیب کو حکم دے کہ گرفتار نہ کیا جائے۔

نیب ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں زمین کے گھپلوں سے متعلق کیس کی تفتیش کررہی ہے اور اس سلسلے میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو پوچھ گچھ کے لیے 2 نومبر کو طلب کیا گیا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.