Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکےاثاثےمنجمد

لاہور:اسحاق ڈارکےاثاثےمنجمد کرنےکےعدالتی حکم پرعملدرآمد کرتےہوئےسابق وزیرکےبینک اکاؤنٹس سے36کروڑروپےپنجاب حکومت کو منتقل کردیئے گئے۔

نیب نے پاناما کیس کی روشنی میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا تھا۔

احتساب عدالت میں نیب ریفرنس سےمتعلق طلب کیےجانےپرمسلسل عدم حاضری پرعدالت نےاسحاق ڈارکو نہ صرف اشتہاری قراردیا بلکہ ان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالتی حکم پرعملدرآمد کے پہلے مرحلے میں اسحاق ڈار کی لاہور کےعلاقے گلبرگ میں پراپرٹی تحویل میں لے کر پنجاب حکومت کے حوالے کی گئی اور اس کے بعد ڈی سی لاہور نے سابق وزیر کے بینک اکاؤنٹس کے لیے مختلف بینکوں کو خطوط لکھے تھے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے مختلف بینکوں میں ایک درجن سے زائد اکاؤنٹس کو اب منجمد کردیا گیا ہے اور ان میں موجود 36 کروڑ روپے پنجاب حکومت کو منتقل کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع نےبتایاکہ اسحاق ڈار کےاکاؤنٹس سےپنجاب حکومت کو منتقل کی جانےوالی رقم نیب یا عدالت کےحوالےکیےجانےسےمتعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اسحاق ڈار عدالت میں اپنی بےگناہی ثابت کریں گے تو رقوم کی واپسی کا فیصلہ ہوگا۔

واضح رہےکہ اسحاق ڈار گزشتہ کئی ماہ سے لندن میں مقیم ہیں اور عدالتی حکم پر ان کی سینیٹر شپ بھی معطل کی جاچکی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.