Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سابق کپتان اظہر علی کا 50 اوورز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے 50 اوورز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

53 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنےوالےاظہرعلی نےاپنی ریٹائرمنٹ کےحوالےسےپاکستان کرکٹ بورڈ اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو اعتماد میں لےلیا ہےاور وہ اپنی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان آج شام ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔

اظہرعلی نے50اوورز کی کرکٹ میں2011 میں آئرلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا اورانہوں نےاپنا آخری میچ رواں سال13جنوری کونیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔

انہوں نے 53 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 3 سینچریوں اور 12 نصف سینچریوں کی مدد 1845 رنز بنائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.