Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس:سماعت کل ہوگی؛نوازشریف اورشہبازشریف سمیت146 افراد کونوٹس

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کل ہوگی۔سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت کےلیےچیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں5رکنی لارجر بینچ تشکیل دےدیاگیا جو کل دوپہر12 بجے سماعت کرے گا۔

عدالت نے سماعت کے سلسلے میں نوازشریف، شہبازشریف، حمزہ شہباز اور سعد رفیق کو نوٹس جاری کردیئے۔اس کےعلاوہ چوہدری نثار،پرویز رشید،خواجہ آصف، عابد شیر علی،راناثناءاللہ، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی گزشتہ سماعت پرپاکستان عوامی تحریک کےسربراہ طاہرالقادری عدالت میں پیش ہوئے تھےاورکیس کی نئےجےآئی ٹی بنانےکی استدعا کی تھی۔

سماعت کے بعد عدالت نے نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی تشکیل کے لیے لارجر بینچ تشکیل دیا تھا۔لارجربینچ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثاراورجسٹس آصف سعید کھوسہ سمیت5جج صاحبان شامل ہیں۔

چیف جسٹس کاکہنا تھاکہ لارجر بینچ میں دیگر صوبوں کی نمائندگی بھی ہوگی،جو5دسمبر سےکیس کی سماعت کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.