Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سعد رفیق کےپروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونےپر اپوزیشن کا قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے رکن خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے دوسرے روز بھی قومی اسمبلی کے اجلاس کا واک آؤٹ کیا۔

اسپیکراسد قیصرکی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا،اجلاس کےدوران اپوزیشن جماعتوں نےخواجہ سعد رفیق کےپروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پراحتجاج کیا۔قائد حزب اختلاف شہبازشریف نےنکتہ اعتراض پراظہارخیال کرتےہوئےکہا کہ ہم تین روزسےخواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جس پر اسپیکر نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے قانونی مشاورت حاصل کی ہے۔

پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف نے بھی مطالبہ کیا کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن کے تمام ارکان ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔
حکومتی اتحاد میں شامل بی این پی مینگل کےسرداراختر مینگل نےاظہارخیال کرتےہوئےکہ پروڈکشن آرڈر کا اجرا پارلیمنٹیرین کا حق ہے۔ خواجہ سعدرفیق کےپروڈکشن آرڈرجاری کئےجائیں۔ہم نےہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہےاس وجہ سے70سال سےصعوبتیں برداشت کررہےہیں۔یہ پارلیمنٹ ہےمغلیہ دربارنہیں ہے۔اس صورتحال میں یہاں نہیں بیٹھ سکتے۔اسکےساتھ ہی اخترمینگل بھی ایوان سےواک آؤٹ کرگئے۔

بعد ازاں وقفہ سوالات سمیت ایوان کی معمول کی کارروائی نمٹائی گئی۔جسکےبعد اسپیکراسد قیصرنےقومی اسمبلی کا اجلاس پیرکی شام چار بجے تک ملتوی کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.