Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سعودی عرب اور یواے ای کےبعد قطرسےبھی تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے.وزیر خارجہ

،12 برس بعد قطر جبکہ 30برس بعد ریاض میں سڑکوں پرسرکاری طورپرپاکستانی پرچم لہرایاگیا جبکہ آئندہ چند ہفتوں میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان آ رہے ہیں۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےدورہ قطر کےدوران میڈیا سے گفتگو

دوحا:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےدورہ قطر کےدوران میڈیا سےبات کرتےہوئےکہاکہ وزیراعظم عمران خان کا سب سےدوستی کا وژن کامیاب ہورہا ہے،سعودی عرب اوریواے ای کےبعد قطرسے بھی تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے،تحریک انصاف کی حکومت آنے کےبعد پاکستان کےعرب ممالک سےتعلقات تیزی سےبہتر ہو رہےہیں،12 برس بعد قطر جبکہ 30برس بعد ریاض میں سڑکوں پرسرکاری طورپرپاکستانی پرچم لہرایاگیا جبکہ آئندہ چند ہفتوں میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان آ رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل ہماری نیت پرشک کیا جارہا تھا اور آج ہماری کوششوں کو سراہا جارہا ہے، کل تک جو انگلیاں اٹھاتے تھے، آج تعریف کے کلمات کہہ رہے ہیں،یہ کتنی بڑی تبدیلی ہے، یہ آسان کام نہ تھا اور نہ ہےلیکن ہم نے کوشش کی۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان سالانہ اربوں ڈالرکا گوشت، سبزیاں اورزرعی اجناس قطر کو برآمد کر سکتا ہے، پاکستان قطر کے پھل، سبزیوں اور ڈیری آئیٹمز فراہم کرنے کی اہلیت رکھتا ہے، زرعی شعبے میں انفراسٹرکچر سے متعلق قطر کو اہم پیش کش کریں گے۔ پاکستان ، قطر کی غذائی ضروریات کے حوالے سے فوڈ سیکیورٹی دینے کو تیار ہے، پاکستان سے بذریعہ سمندر دو گھنٹے میں تازہ سبزیاں اور زرعی اجناس قطر پہنچ سکتی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نےکہاکہ افغان لوگ ماضی کی رنجشیں بھلا کراپنےملک کےمسقبل کےلئےجب تک نہیں سوچیں گے،پاکستان تنہاءکچھ نہیں کرسکتا،ہم خواہ کتنی ہی نیک نیتی کا مظاہرہ کریں لیکن مسئلےکےحل کےلئےافغان لوگوں کو خود مل بیٹھنا ہوگا جبکہ امریکی سینیٹرنے عمران خان سے اتفاق کیا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.