Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سعودی عرب نےایک ہفتہ کےدوران 17لاکھ 23ہزار7سو49غیرملکیوں کو ویزےجاری کئے

سب سے زیادہ پاکستانیوں کو4لاکھ26ہزار9سو69 ویزے جاری کئے گئے.دوسرے نمبر پر انڈونیشیا کو2لاکھ56 ہزار6سو77جبکہ تیسرے نمبرپر بھارت کو2لاکھ10ہزار8سو41ویزے جاری کئے گئے

اسلام آباد۔سعودی عرب نےایک ہفتہ کےدوران 17لاکھ23ہزار7سو49غیرملکیوں کو ویزےجاری کئےسب سےزیادہ پاکستانیوں کوویزے جاری کئےگئےجن کی تعداد 4لاکھ 26ہزار9سو 69 ہے جبکہ گذشتہ ہفتہ یہ تعداد3لاکھ94ہزار1سو43 تھی دوسرےنمبرپرانڈونیشیا کو 2لاکھ 56 ہزار6 سو77جبکہ تیسرے نمبرپربھارت کو2لاکھ10ہزار8سو41ویزے جاری کئے گئے،دنیابھرسے 3 لاکھ 18 ہزار 2 سو 10 زائرین مکہ المکرمہ اور مدینہ المنورہ میں آئے۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کی طرف سےجاری اعداوشمارکےمطابق گذشتہ ایک ہفتہ میں سعودی عرب نےدنیابھرمیں17لاکھ23ہزار7سو49غیرملکیوں کو ویزے جاری کئے گئےجن میں عمرہ زائرین بھی شامل ہیں جاری ویزوں کے مطابق پاکستانیوں کے لیے سب سے زیادہ ویزے جاری کئےگئےجنکی تعداد4لاکھ26ہزار9سو69 ہے جبکہ گذشتہ ہفتہ یہ تعداد3لاکھ94ہزار1سو43 تھی جبکہ دوسرےنمبر پرانڈونیشیا کو 2لاکھ56 ہزار6سو77جبکہ تیسرے نمبرپر بھارت کے شہریوں کاہے جن کو2لاکھ10ہزار8سو41ویزے جاری کئے گئے

چوتھانمبر ملائشیاکا ہے جن کو 78ہزار5سو75,پانچویں نمبر پر یمن کے شہریوں کو 70ہزار3سو3،الجیریہ کو39ہزار9سو85،ترکی کو 34 ہزار 4سو55،عرب امارات کو29ہزار8سو52،بنگلہ دیش کو27ہزار1سو69،جبکہ اردن کے شہریوں کو20ہزار1سو36ویزے جاری کئے گئے جبکہ 13لاکھ48ہزار1سو61غیرملکی جن میں عمرہ زائرین شامل تھے سعودی عرب میں داخل ہوئے جبکہ 10 لاکھ 29 ہزار 9 سو 51 غیرملکیوں نے اپنے ملک واپس گئے۔

دستاویزکےمطابق دنیا بھرسے3لاکھ18ہزار2سو10زاہزین مکہ المکرمہ اورمدینہ منورہ میں آئےجن میں سےمکہ المکرمہ میں2 لاکھ24ہزار95اورمدینہ المنورہ میں 94ہزار1سو15زائرین آئےجبکہ زائرین کی مددورہنمائی کےلیے7 ہزار 4 سو 32 مرد اور 1 ہزار 4 سو 67 خواتین کوتعینات کیاگیاتھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.