Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سعودی عرب نے معاشی پیکج کے تحت پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر منتقل کردیے۔

اسلام آباد: سعودی عرب نے معاشی پیکج کے تحت پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر منتقل کردیے۔

گزشتہ برس وزیراعظم عمران خان نےسعودی عرب کادورہ کیاتھا جس میں سعودی عرب کی جانب سےپاکستان کےلیے12 ارب کے معاشی پیکج کا اعلان کیا گیا تھا اور پیکج کےتحت 3ارب ڈالر پاکستان کےاکاؤنٹ میں منتقل کیے جانے تھے۔سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی پہلی قسط 19نومبر اور دوسری قسط 14 دسمبر کو منتقل کی گئی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کی تیسری قسط کی صورت میں مزید ایک ارب ڈالر پاکستان کو منتقل کردیے ہیں جس کے بعد پاکستان کو 3 ارب ڈالر کے پیکج کی فراہمی مکمل ہوچکی ہے۔

مرکزی بینک کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالر منتقل کیے جانے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 25 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہوچکے ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مرکزی بینک کےزرمبادلہ ذخائر 8 ارب 86 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں، متحدہ عرب امارات سے مزید 2 ارب ڈالر دو قسطوں میں ملیں گے۔

ترجمان کےمطابق سعودی عرب کو3فیصد سالانہ سود ادا کیا جائےگا جبکہ متحدہ عرب امارت کو3.18فیصد سالانہ شرح سود ادا کیا جائےگا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روزمتحدہ عرب امارات سےبھی پاکستان کو تین ارب ڈالر کے معاہدے کی پہلی قسط ایک ارب ڈالر موصول ہوگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.