Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سعودی عرب کی جیلوں میں قید انسانی حقوق کی رضاکارخواتین کےساتھ بدسلوکی کا انکشاف

ریاض۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں سعودی عرب کی جیلوں میں قید انسانی حقوق کی رضاکار خواتین کے ساتھ بدسلوکی کا انکشاف کیا ہے۔

ایمنسٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خواتین قیدیوں پر جنسی حملے کیے گئے، بجلی کے جھٹکوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس طرح کوڑے مارے گئے کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑی نہیں رہ پاتیں۔

مذکورہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ نے ریاض پر دباؤ ڈالا ہے کہ انہیں قیدیوں تک رسائی دی جائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کم از کم 10 کارکنان پر تشدد کیا گیا اور اس دوران تفتیش کاروں کے سامنے انہیں زبردستی ایک دوسرے کو بوسہ دینے پر مجبور بھی کیا گیا۔

ایمنسٹی کےمطابق تفتیش کاروں نے ایک خاتون قیدی سے جھوٹ بولا کہ تمہارے سارے گھر والے مرچکے ہیں، جس پر وہ ایک ماہ تک شدید رنج میں مبتلا رہیں۔

ایک دوسری خاتون کو خفیہ جیل میں رکھنے کا انکشاف سامنے آیا جہاں انہیں بجلی کے جھٹکے دیے جاتے اور کوڑے مارے جاتے کہ وہ اپنے پیروں پر کھڑی نہیں ہو پاتیں، اس کے علاوہ ان پر واٹر بورڈ کا تشدد بھی کیا گیا۔

واضح رہےکہ سعودی عرب میں گزشتہ برس مئی سےانسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی رضاکاروں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے جن میں وہ عزیزہ الیوسف اورلجین الھذلول بھی شامل ہیں جوخواتین کےڈرائیونگ کےحق اورمرد سرپرستی کےخاتمےکےلیےمہم چلاتی تھیں۔

تاہم ان گرفتارخواتین کو باضابطہ طورپرملزم قراردیا گیا اورنہ ہی ان پراب تک نہ تو کوئی مقدمہ چلایاگیااسکےعلاوہ انہیں کوئی قانونی نمائندگی بھی حاصل نہیں۔

یہ ہولناک رپورٹ سامنےآنےکےبعد برطانوی قانون سازوں اوربین الاقوامی وکلانےسعودی عرب کوخواتین قیدیوں تک رسائی دینےکےلیے اس ماہ کے اختتام تک کا انتباہ دیا۔
علاوہ ازیں انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سےقیدیوں کےلیےریویو پینل بھی قائم کیاہےجسکی جانب سے باضابطہ طورپرسعودی عرب کے سفیر برائےبرطانیہ،شہزادہ محمد بن نواف کودرخواست بھیجی جاچکی ہےجس میں ان 10 خواتین کےبیانات لینےکےلیےکہاگیاہےجو ملک کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر 29 جنوری تک انہیں مثبت ردعمل موصول نہیں ہوا تو ایمنسٹی سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں کے اکٹھا کردہ بدسلوکی کے تمام الزامات شائع کردیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.