Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سندھ حکومت نہیں گرارہے ہیں،وہ خود گرنے والی ہے.شوکت یوسفزئی

آصف علی زرداری سے کوئی این آر او نہیں ہوگا،پی پی پی وزیراعلیٰ سندھ کو خود تبدیل کرے،صوبائی وزیر کی میڈیاسے بات چیت

پشاور۔وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسف زئی نےکہا ہےکہ سندھ حکومت نہیں گرارہےہیں،وہ خود گرنےوالی ہے۔

جمعہ کو میڈیا سےگفتگو کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ آصف علی زرداری سےکوئی این آراو نہیں ہوگا،پی پی پی وزیراعلیٰ سندھ کو خود تبدیل کرے۔وزیراطلاعات خیبرپختون خوا نےکہاکہ سندھ میں ہونےوالی کرپشن پر لوگ مایوس ہیں،این آر او کیلئے اپوزیشن دبائو ڈال رہی ہے۔

انہوں نےکہاکہ اپوزیشن چاہتی ہےکہ حکومت انکےخلاف کارروائی نہ کرے،حزب اختلاف کاپریشرنہیں مانتے،احتساب کا عمل جاری رہے گا۔شوکت یوسف زئی نےکہاکہ آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف نےملک کو 30ہزار ارب روپےکا مقروض کیا۔

بلدیاتی نظام کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ صوبے کے لیے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ تیار ہے، ضلع کونسل کو ختم کرنے کی تجویز ہے جبکہ اختیارات گائوں اور تحصیل کی سطح پر منتقل کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.