Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کانیپراکو فی یونٹ بجلی57پیسےمہنگی کرنےکی درخواست

اسلام آباد۔سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نےنیپراکوفی یونٹ بجلی57پیسےمہنگی کرنےکی درخواست کردی۔نیپراکےمطابق بجلی مہنگی کرنے کی درخواست اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔درخواست میں کہاگیاکہ اپریل میں کل9ارب71کروڑیونٹ بجلی پیداکی گئی ،بجلی ہر کل لاگت 53ارب تریسٹھ کروڑ روپےرہی۔

درخواست میں کہاگیاکہ اپریل میں پانی سے23فیصد کوئلےسے10.34فیصد بجلی بنائی گئی۔درخواست میں کہاگیاکہ فرنس آئل سے 4.95فیصد گیس سے18.42فیصد اوردرآمدی ایل این جی سے30فیصد بجلی بنائی گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.