Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سنچورین ٹیسٹ: دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 190 رنز پر ڈھیر

سنچورین: جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں بھی پاکستانی ٹیم 190 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔  دوسری اننگز میں پاکستان نے اپنی بیٹنگ 42 رنز کی برتری سے شروع کی تو اوپننگ بلے باز فخر زمان صرف 12 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد امام الحق نے شان مسعود کے ساتھ ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے ہوئے نصف سینچری اسکور کی تاہم 57 کے انفرادی اسکور پر امام الحق بھی اولیویئر کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز اظہر علی اور اسد شفیق دوسری اننگز میں بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے. کپتان سرفراز احمد پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی اپنا کھاتا نہ کھول سکے اور سلپ میں آسان کیچ دے کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد عامر بھی 12 رنز بنا سکے۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود 65 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ حسن علی 11 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے اور اس طرح پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا ہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے اولیوئیر نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.