Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سنچورین ٹیسٹ: پہلا دن بولروں کے نام

سنچورین: پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا دوسرے روز کا کھیل 127 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائے گا۔ سنچورین ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو ٹیمبا باووما 38 اور ڈیل اسٹین 13 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے اور دونوں بلے باز آج دوسرے روز کا کھیل آگے بڑھائیں گے۔ اب تک پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی 2،2 جب کہ حسن علی ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔

سنچورین ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کی پوری ٹیم 181 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور بابر اعظم 71 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کے ساتھ نمایاں تھے۔ پاکستان ٹیم اب تک جنوبی افریقا میں کوئی ٹیسٹ سیریز اپنے نام نہیں کرسکی اور گزشتہ 10 سال کے دوران پاکستان نے پروٹیز سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ نہیں جیتا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.