Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد-عالمی منڈی میں سونے کی قدر میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق سونےکی فی تولہ قیمت میں500روپےکا اضافہ ہواہےجسکےبعد ملک میں فی تولہ سونا 65400 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونا 429 روپے اضافے سے 56 ہزار 70 روپےکا ہو گیا ہے۔سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 870 روپے ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر اضافےسے1248 ڈالر اونس کا ہوگیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.