Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سپریم کورٹ:راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے راؤ انوار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے3رکنی بینچ نےسابق ایس ایس پی ملیرراؤ انوار کانام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کےدوران چیف جسٹس نےاستفسار کیاکہ درخواست گزارنےپہلےکیوں نہیں بتایا راؤ انوار کو سہولیات دی جارہی ہیں۔

راؤ انوار کےوکیل نےعدالتی استفسارپربتایاکہ راؤ انوار بری نہیں ہوئےوہ ضمانت پرہیں،ان کا خاندان بیرون ملک ہے،جس پر چیف جسٹس نےریمارکس دیئےکہ راؤ انوار کی فیملی کو بھی پاکستان بلالیں،راؤ انوارنےایک بندہ ماردیا اب باہرجانےکا کہہ رہاہے،مجھے معلوم ہے کہ راؤ انوارکوکیسےپکڑا گیا،وہ اتنےدن مفروررہا،اب کیسےجانےدیں۔جب تک ٹرائل مکمل نہیں ہوتاراؤ انوارپاکستان ہی رہےگا،اس کا پاسپورٹ ضبط کرلیاجائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.