Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سپریم کورٹ:نئےآئی جی اسلام آباد کی تقرری سےمتعلق وفاقی حکومت کی درخواست مسترد

امن وامان کی صورتحال کے باعث اسلام آباد میں کسی دوسرے آئی جی کی اجازت دی جائے اٹارنی جنرل کی استدعا،نئے آئی جی کے بجائے آپ کسی کو ایڈیشنل چارج دیدیں اگر ہم نے یہ آرڈر نہ دیا ہوتا تب بھی آپ کسی کو تو لگاتے چیف جسٹس

اسلام آباد۔سپریم کورٹ نےنئےانسپکٹرجنرل پولیس (آئی جی)اسلام آباد کی تقرری سےمتعلق وفاقی حکومت کی درخواست مسترد کردی۔ جمعرات کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں3رکنی بینچ نےاٹارنی جنرل خالد جاوید کی جانب سےنئےآئی جی کی تعیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

اٹارنی جنرل نے عدالت سےاستدعا کی کہ امن وامان کی صورتحال کے باعث اسلام آباد میں کسی دوسرے آئی جی کی اجازت دی جائے۔

جس پرچیف جسٹس نےکہاکہ نئےآئی جی کےبجائےآپ کسی کو ایڈیشنل چارج دےدیں اگرہم نےیہ آرڈرنہ دیا ہوتاتب بھی آپ کسی کو تو لگاتے۔

درخواست میں حکومت کی جانب سے آئی جی اسلام آباد جان محمد کی کارکردگی پرسوالات اٹھائےگئےجبکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر مملکت برائےداخلہ شہریارآفریدی کی موبائل پر بات چیت کی ریکارڈنگ بھی درخواست کےہمراہ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی۔

چیف جسٹس نےریمارکس دیےکہ ریاست امن وامان کیلئےاپنی ذمہ داری پوری کرے،جیساگزشتہ رات وزیراعظم نےبھی کہالیکن اگر کسی کے خلاف کیس بنتا ہی نہ ہو تو سزا کیسے دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.