Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کوہستان ویڈیو سکینڈل نمٹا دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کوہستان ویڈیو سکینڈل کیس نمٹا دیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کوہستان سکینڈل کی ویڈیو جعلی نہیں تھی، 3 لڑکیوں کو قتل کیا گیا، 2 لڑکیوں نے ملزمان کیخلاف بیان دیا، تمام 9 ملزمان گرفتار ہو چکے جبکہ ایک ملزم شمس الدین قتل ہو چکا ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزارنے کہا کہ گرفتار ملزمان کے نام ایف آئی آر میں نہیں جبکہ ملزمان نے سارا ملبہ ہلاک ساتھی پر ڈال دیا ہے، کہا جاتا ہے کہ لڑکیوں کی لاشیں نالے میں بہہ گئیں، پولیس کو تدفین کی جگہ بتائی لیکن وہاں پولیس نہیں گئی۔

درخواست گزارنے استدعا کی کہ کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں اور ٹرائل کوہستان سے ایبٹ آباد منتقل کیا جائے۔ بعدازاں سپریم کورٹ نے ٹرائل منتقلی اورانسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.