Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سپریم کورٹ نے ہمارے لیے انصاف کی امید کا چراغ جلایا: ڈاکٹر طاہر القادری       

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات کیلئے نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے آج انصاف کا بول بالا کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یتیموں اور بیواؤں کی مدد کرنے پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں، سپریم کورٹ نے آج انصاف کا بول بالا کر دیا ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پانچ رکنی لارجر بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کی خوشیاں لوٹا دیں، سپریم کورٹ نے ہمارے لیے انصاف کی امید کا چراغ جلایا ہے۔

سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے کہا اعلیٰ عدلیہ نے واضح کر دیا کہ ملک میں انصاف کی فراہمی کے چراغ گل نہیں ہوئے، ججز نے اطمینان سے میری بات سنی ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کردیا، حکومت نے تحقیقات کے لیے ہمیں یقین دہانی کرائی تھی، ہم حکومت کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے جے آئی ٹی کے قیام کی مخالفت نہیں کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.