Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سپریم کورٹ کاعلیمہ خان کو دبئی کی جائیداد ظاہرنہ کرنےپر29.4ملین روپےجمع کرانےکاحکم

اسلام آباد:سپریم کورٹ نےوزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو دبئی کی جائیداد ظاہر نہ کرنےپر29.4 ملین روپےجمع کرانےکا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں بیرون ملک اکاؤنٹس اورجائیدادوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی توعلیمہ خان اورانکےوکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ نے دبئی میں کتنے کی پراپرٹی خریدی اور اس کیلئے بینک سے کتنا قرض لیا؟۔

علیمہ خان نےجواب دیاکہ2008میں3لاکھ75ہزارڈالر میں جائیداد خریدی،جسکےلیے50فیصد بنک قرض لیااور50فیصد رقم خود دی،یہ جائیداد گزشتہ سال فروخت کردی ہے۔وکیل سلمان اکرم راجہ نےکہاکہ ایف بی آرمیں علیمہ خان کےذمے18ملین(ایک کروڑ80 لاکھ)کی رقم ہے۔

تاہم ایف بی آرنےنشاندہی کی کہ انکےذمہ 29.4 ملین کی رقم ہے۔اس پرسپریم کورٹ نےعلیمہ خان کو ایک ہفتےمیں29.4ملین(2 کروڑ 94 لاکھ) روپےجمع کرانےکاحکم دے دیا۔عدالت نےقراردیاکہ علیمہ خان چاہیں تواس جرمانےکےخلاف اپیل اورایف بی آر حکام کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کرسکتی ہیں۔

علیمہ خان پر دبئی میں جائیداد کو انکم ٹیکس کے گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کا الزام تھا۔ گزشتہ سماعت پر ایف بی آر کے کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر اشتیاق نے بتایا تھا کہ علیمہ خان نے بینک سے قرض لے کر دبئی میں فلیٹ خریدا تھا، اس کا کرایہ قسط کے طور پر بینک کو ادا کیا، پھر فلیٹ کو فروخت کر دیا، انہوں نے یہ جائیداد ظاہر نہیں کی تھی جس پر ایف بی آر نے انہیں نوٹس دیا تھا۔

اس سےقبل ایف آئی اےنےپاکستانیوں کےغیرملکی اثاثوں سےمتعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی جس میں بتایاگیاتھاکہ علیمہ خان بھی دبئی میں بےنامی جائیداد کی مالک ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.