Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سپریم کورٹ کا حکم :چیئرمین نیب نے نیب میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر فوری پابندی لگا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے حکم پر چیئرمین نیب نے نیب میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر فوری پابندی لگا دی ہے۔
نیب اعلامیہ کے مطابق حال ہی میں کی گئیں پوسٹنگزاورٹرانسفرز پر عملدرآمد بھی فوری طور پر روک دیا گیا ہے۔ چیئرمین نیب کی نیب ہیڈکوارٹرزاوربیوروز کو عدالتی فیصلے پرمن وعن عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ نے تحقیقاتی اداروں کی تفتیش میں حکومتی مداخلت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی ۔ اس دوران ہائی پروفائل کیسز ،خصوصی عدالت اورنیب کیسز میں تقرری وتبادلوں سے روک دیا تھا۔
حکومتی ارکان کے خلاف تفتیش میں مبینہ حکومتی مداخلت پر ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بینچ کر رہا ہے۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نیب لاہور اور ایف آئی اے سے کئی افسران کا تبادلہ کیا گیا، ہائی پروفائل کیسز میں تبادلے اور تقرریوں پر تشویش ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.