Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سینئر اداکار آغا سجاد کشور طویل علالت کے بعد 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیلی وژن، ریڈیو اور سینما میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے سینئر اداکار آغا سجاد کشور طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
سجاد کشور 24مئی کو دوران علاج چل بسے۔ ان کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔سجاد کشور کی تدفین راولپنڈی کے علاقے کمیٹی چوک کے قریب واقع شاہ دی تالیاں قبرستان میں کردی گئی۔
سجاد کشور کی نواسی ام امان نے کہا کہ سینئر اداکار گزشتہ برس بیٹی کے انتقال کے بعد شدید علیل ہوگئے تھے اور وہ مسلسل بیمار رہے۔انہوں نے بتایا کہ سجاد کشور زائد العمری اور دیگر مسائل کی وجہ سے متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے ۔ ان کا علاج جاری تھا۔ بیٹی کے انتقال کے بعد ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی تھی۔
سجاد کشور نے سوگران میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ۔ متعدد نواسے اور پوتے چھوڑی ہیں۔ ان کی عمر 89 سال تھی۔
سجاد کشور متحدہ ہندوستان میں پنجاب کے شہر لدھیانا میں پیدا ہوئے تھے ۔ جو اس وقت بھارت کا حصہ ہے۔ وہ تقسیم کے بعد والدین کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوئے تھے۔
انہوں نے کم عمری میں1967میں پاکستان ٹیلی وژن راولپنڈی سے کیریئر کا آغاز کیا۔ اس سے قبل انہوں نے ریڈیو پر بھی صداکاری سمیت ڈراموں میں بھی کردار ادا کیے۔
اپنی زندگی میں سجاد کشور2005تک متحرک رہے ۔ انہوں نے تقریبا ڈراموں اور تھیٹرز میں ایک ہزار کے قریب کردار ادا کیے ۔ انہوں نے 100سے زائد فلموں میں بھی اداکاری کی۔
شاندار اداکاری کے باعث سجاد کشور کو حکومت پاکستان نے تمغہ امتیاز ۔ ریڈیو پاکستان نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا تھا ۔ انہوں نے دیگر متعدد ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.