Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سینیٹ کمیٹی:اسلام آباد پنجائتی ایکٹ اورچیک ڈس آنر پرقید و جرمانےکابل منظور

چیک ڈس آنر ہونے پرکم ازکم 3زیادہ سےزیادہ 10قید کی سزاہوگی،چیک پرموجود رقم کاڈبل جرمانہ اداکرناہوگا،بل کا متن ہم قانون میںترمیم کریں گےکہ بچوں کیخلاف جرائم میں صلح نہ ہو،بچوں کیخلاف جرائم ناقابل معافی ہے،رحمن ملک کااجلاس ومیڈیا سے گفتگو

اسلام آباد۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائےداخلہ نےاسلام آباد انٹگریشن(اسلام آباد پنجائتی)اورچیک ڈس آنرہونےپرقید اورجرمانےکےبلزمنظور کرلی،کمیٹی نےچیک ڈس آنرہونےکی صورت میں سزاءکو کم ازکم تین سال اورجرمانے کوچیک میں موجود رقم کےڈبل کرنےکی سفارش کردی،بل کےمطابق بیک وقت دونوں سزائوں کا اطلاق بھی ہو سکتا ہے،اسلام آبادانٹیگریشن بل کےتحت شہریوں کےسکیورٹی اور بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ریاست کے ساتھ ساتھ شہریوں کی انفرادی طور پر بھی اخلاقی ذمہ داری ہو گی۔

پیر کوسینیٹ داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں کمیونیٹیز انٹیگریشن کا بل سینیٹر رانا مقبول احمد نے پیش کیا،رانا مقبول کی جانب سے پیش کردہ بل میں قرآن و حدیث کا حوالہ دیا گیا ہے،بل کے مطابق ایکٹ اسلام آباد کمیونٹی انٹیگریشن ایکٹ 2019ہو گا،

ایکٹ کے تحت رفاہی کمیٹی عمل میں لائی جائی گی، جس کی سربراہی چیئرمین/ چیئرپرسن کریں گے،کمیٹی کے عہدیداروں میں چیئرپرسن، وائس چیئرپرسن،خزانچی ودیگر شامل ہوں گے،کمیٹی کے ممبران کیلئے پاکستانی شہری،دماغی طور پر تندرست،کسی جرم میں ملوث نہ رہا ہو اور متعلقہ یونین کونسل میں بطور ووٹر درج ہوں،ایکٹ کے تحت رفاہی کمیٹی تعلیمی معیار کو بلند کرنے، چائلڈ لیبر کے خاتمے، منشیات کے خاتمے،مویشیوں کیلئے پینے کے پانی کیلئے علاقوں کا تعین کرنے،گھریلو تشدد کی روک تھام،بچوں پر تشدد کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم ،مذہبی و فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا کرنے،نوجوانوں، بچوں اور سینئر سیٹیزنز کی فلاح،غیرت کے نام پر قتل کی روک تھا،ٹرانس جینڈر کی فلاح،سکولوں ،مدارس اور کسی بھی تعلیمی ادارے میں بچوں پر جسمانی تشدد کی روک تھام اور کسی بھی غیر اسلامی روایت کو روکنے کیلئےکردارادا کریگی۔

چیک ڈس آنر ہونے پر قید و جرمانے کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کا بل سینیٹر میاں عتیق شیخ نے پیش کیا،بل کے مطابق چیک میں رقم ایکلاکھ یا بچاس لاکھ سے کم ہو تو سزائے پانچ سال سے کم نہیں ہو گی یا جرمانے کی رقم چیک پر موجود رقم سے ڈبل ہو گی،اگر چیک میں رقم پچاس لاکھ مگر ایک کروڑ سے کم ہو تو پانچ سال کی قید اور چیک پر موجود ڈبل رقم جرمانہ ادا کرنا ہو گا، بل کے مطابق چیک میں رقم اگر ایک کروڑ ہو تو دس سال کی قید اور ڈبل رقم جرمانہ ہو گا۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ سینیٹر رانا مقبول احمد اسطرح قانون سازی کیلئے قابل داد ہے۔

کمیٹی کوآئی جی پولیس اسلام آباد کیطرف سےفرشتہ ریپ وقتل کیس پربریفنگ دیں،آئی جی نےکچھ معاملات کی باریکی کومدنظررکھتے ہوئےکیس پران کیمرا بریفینگ کی درخواست کی۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی آئی جی پولیس اسلام آباد، متعلقہ ایس ایس پی اور ایس ایچ او کو داد دیتی ہے، فرشتہ قتل کیس میں اسلاآباد پولیس کی کارگردگی قابل داد اور ستائش ہے،

قائمہ کمیٹی برائےداخلہ اسلام آباد پولیس کیلئےایوارڈزکی سفارش کرتی ہے۔ہم قانون میں ترمیم کرئنگے کہ بچوں کیخلاف جرائم میں صلح نہ ہو، بچوں کیخلاف جو بھی جرم ہوناقابل معافی ہے، پولیس کے مطابق فرشتہ کیس قتل کا تھا ریپ کےشواہد نہیں ملے،ہماری پولیس میں ہرقسم کی تفتیش کی صلاحیت موجود ہے،

آئی جی اسلام آباد نےکہاکہ قاتل پروفیشنل تھاجسکےخلاف پہلےسےمقدمےدرج تھے،پہلےمقدمات میں صلح کی بنیاد پرمجرم رہا ہوگیاتھا،سینیٹررحمان ملک کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہونےوالی اجلاس میں سینیٹرزجاوید عباسی،رانا مقبول احمد،پروین کلثوم، شفیق ترین،سینیٹر ڈاکٹروسیم شہزاد،سینیٹر اسد جونیجو سمیت آئی جی پولیس و سیکرٹری داخلہ کی شرکت کی۔

اجلاس میں عبدالستار ایدھی وشیہد برہان وانی کی برسی کی مناسبت سے خراج تحسین و دعا گی۔

سینیٹررحمن ملک نےکہاکہ برسی کی مناسبت سےشہید برہان وانی سمیت کشمیر کےشہدا کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،عبدلستار ایدھی کو انکی انسانیت کیلئے بےپناہ خدمات کیلئےیادکیاجائیگا،عبدالستارایدھی محسن انسانیت اورمحسن پاکستان ہیں،عبدالستارایدھی کوانکی برسی پرسلام وخراج تحسین پیش کرتاہوں،دنیا میں جہاں بھی ظلم ہو،ہم اسکےخلاف اپنی آواز بلند کرینگے،کشمیرمیں مسلمانوں کوبھارتی جارحیت کا سامنا ہے جو قتل عام و نسل کشی کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.