Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سیکریٹری پنجاب اسمبلی کی گرفتاری ، پنجاب اسمبلی اجلاس 16مئی تک ملتوی

ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی میں نے کروانی ہے، پرویز الٰہی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی گرفتاری پر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس 16مئی تک ملتوی کر دیا۔اجلاس ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
اسپیکر پرویز الٰہی نے لاہو رمیں پریس کانفرنس کی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی میں نے کروانی ہے ۔ اور اجلاس کو ملتوی کرنا میرے اختیار میں ہے۔

ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی میں نے کروانی ہے، پرویز الٰہی
ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی میں نے کروانی ہے، پرویز الٰہی

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے شریفوں کا چہرہ دکھایا ہے اور ساری قوم شریفوں کا چہرہ دیکھ لیا ہے۔ پولیس کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔ جبکہ آئی جی چیف سیکریٹری شریفوں کے آلہ کار بن چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر آج پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہونا تھی ۔ لیکن پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری کورآڈینیشن عنایت اللہ ۔ اور سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.