Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سی ٹی ڈی کی گوجرانولہ میں کارروائی،کالعدم تنظیم کے3مبینہ دہشتگرد گرفتار

گرفتار ہونےوالےمبینہ دہشت گردوں سےدھماکاخیزمواد اورنفرت انگیزمواد بھی برآمد ہوا ہے

گوجرانوالہ۔پولیس کےمحکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی)یونٹ نےگوجرانولہ سےکالعدم تنظیم کے3مبینہ دہشت گردوں کوگرفتارکیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کےمطابق گوجرانولہ میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرچھاپاماراگیا جس کےنتیجےمیں کالعدم تنظیم کے تین مبینہ دہشت گردوں کوگرفتارکیا گیاہے۔سی ٹی ڈی ذرائع کاکہنا تھا کہ گرفتارہونےوالےمبینہ دہشتگردوں میں شمس الزماں،اشرف اورنعیم نامی شخص شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کےمطابق مبینہ دہشت گردکئی کارروائیوں میں ملوث رہ چکےہیں جنکےقبضےسےدھماکا خیزمواد اور نفرت انگیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.