Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سی پیک باہمی تعلقات اورمعاشی ترقی کے لئے اہم ہے.سیکریٹری خارجہ

اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ سی پیک سے خطے میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ سی پیک باہمی تعلقات اورمعاشی ترقی کے لئے اہم ہے.

تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ سی پیک بیلٹ اینڈروڈ منصوبےکا اہم جزو ہے، وزیراعظم کا دورہ چین کامیاب تھا، خطے کی بہتری کے لئے ہمیں رابطوں کو بڑھانا ہوگا.

سیکریٹری خارجہ نےکہا کہ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک سےتعلقات مزید بہتربنارہا ہے،پاکستان کےوسطی ایشیا سےتاریخی تعلقات ہیں،دوشنبے اور تاشقند کے ساتھ اسلام آباد کی باقاعدہ پروازیں ہونی چاہییں.

تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ ایران اورترکی سےتجارت بھی اہم ہے، سی پیک کے تحت پاکستان اور چین مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں، سی پیک کے اگلے حصے کی طرف بڑھ رہے ہیں.

سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ 9 اقتصادی زونزکی تعمیر کا منصوبہ ہے، خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر پورے پاکستان میں ہوگی،پاکستان کےعوام سی پیک سے سب سے زیادہ مستفید ہوں گے.

انھوں نےکہاکہ گوادر پورٹ وسطی ایشیا میں تجارت کےنئےروٹس کھولےگا،خطےکےعوام کوسی پیک سےروزگارکےنئےمواقع ملیں گے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.