Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا جس میں خطے کی صورت حال پرغور کیا جائے گا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے جس میں سابق خارجہ سیکرٹریز اور سینیئر سفارت کار شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ میں اجلاس موجودہ صورتحال پر مشاورت کے لئے طلب کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی ایئر فورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول سے پاکستانی حدود میں دراندازی کی کوشش کی گئی جس کے بعد پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی طیاروں نے مظفر آباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور بھارتی طیارے اپنے نصب ہتھیار بالاکوٹ کے قریب گرا کر فرار ہوگئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.