Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شمالی وزیرستان:ضرب عضب میں نقصان اْٹھانےوالےافغان تاجروں،دْکانداروں سے تفصیلات طلب

پشاور۔قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نےآپریشن ضرب عضب میں نقصانات اْٹھانےوالےافغان تاجروں اوردْکانداروں سے تفصیلات مانگ لیں۔ڈپٹی کمشنرشمالی وزیرستان کےدفترسےجاری ایک بیان کے مطابق مقامی انتظامیہ نےاْن تمام افغان تاجروں اور دْکانداروں سےآپریشن ضرب عضب کےدوران ہونے نقصانات کی تفصیلات مانگ لی ہیں جن کی شمالی وزیرستان کےصدرمقام میران شاہ کے مارکیٹوں میں کرائے کی دْکانیں تھیں۔

تمام افغان تاجروں سےکہاگیاہےکہ وہ اپنے نقصانات کی تفصیلات بشمول اپنا نام مع ولدیت’مارکیٹ نام’کاروبارکی نوعیت دس روزکے اند اندر افغانستان میں موجودکسی شخص کو منتخب کرکےبراستہ غلام خان زیروپوائنٹ میں موجود سرکاری اہلکارمحرر تک پہنچائے۔

یادرہےکہ شمالی وزیرستان کےصدرمقام میران شاہ اورمیرعلی میں مقامی افراد کےساتھ ساتھ افغان باشندے بھی بڑےپیمانےپرکاروبارکرتے تھےلیکن آپریشن ضرب عضب کےدوران میران شاہ اورمیرعلی کےبازاروںمیں واقع مارکیٹیں تباہ ہوگئیں جسکی وجہ سےمبینہ طورپرمقامی اورافغانی تاجروں اوردْکانداروں کوکروڑوں روپےکامالی نقصان اْٹھانا پڑا تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہےکہ پاک آرمی نےآپریشن ضرب عضب میں تباہ حالی کےبعد دوبارہ بحالی پروگرام کےتحت میران شاہ اورمیرعلی میں کئی شاندارمارکیٹیں تعمیرکرکےمقامی افراد کےحوالےکردیں جہاں اب دوبارہ زندگی لوٹ آئی ہے۔

ادھرمقامی افراد نےنقصانات اْٹھانےوالےافغان تاجروں اوردْکانداروں سےتفصیلات مانگ لینےکےفیصلےکاخیرمقدم کیاہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.