Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شمسی توانائی،ہوا اور پانی سےبجلی کی پیداوار بڑھائیں گے،عمر ایوب خان

حکومت متبادل توانائی کی پالیسی پر کام کر رہی ہے،2025 تک مجموعی انرجی مکس میں متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار 20 فیصد اور 2030 تک 30 فیصد تک پہنچ جائے گی،وفاقی وزیر پاور ڈویژن کی پاکستان میں چین کے سفیر ژائو جنگ سے گفتگو

اسلام آباد۔وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نےکہاہےکہ حکومت متبادل توانائی کی پالیسی پرکام کررہی ہے،شمسی توانائی، ہوا اور پانی سےبجلی کی پیداوار بڑھائیں گے،2025 تک مجموعی انرجی مکس میں متبادل ذرائع سےبجلی کی پیداوار20 فیصد اور2030 تک 30 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں پاکستان میں چین کے سفیر ژائو جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وفاقی وزیرعمرایوب نےکہاکہ حکومت متبادل توانائی کی پالیسی پرکام کررہی ہے،شمسی توانائی،ہوا اورپانی سےبجلی کی پیداواربڑھائیں گے۔ انہوں نےکہاکہ2025تک مجموعی انرجی مکس میں متبادل توانائی ذرائع سےبجلی کی پیداوار20فیصد جبکہ2030تک30فیصد تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مجموعی انرجی مکس میں متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار کا موجودہ حصہ چار فیصد ہے۔

انہوں نےکہاکہ سی پیک توانائی منصوبےبہت اہمیت کےحامل ہیں جو پاک چین گہری دوستی کی علامت ہیں۔انہوں نےکہاکہ توانائی کے شعبےمیں چینی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں،چینی سرمایہ کارپاکستان میں اینٹی فوگ انسیولیٹرزسمارٹ میٹرنگ سمیت سولرپینلزکےشعبوں میں سرمایہ کاری کےمواقع سےفائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

اس موقع پرچینی سفیرژائو جنگ نےکہاکہ سی پیک منصوبوں میں پاورسیکٹربہت اہمیت کاحامل ہے،چینی سرمایہ کارپاکستان میں متبادل توانائی ذرائع سے بجلی پیداوار میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

وفاقی وزیر نےچینی سفیر کو بجلی چوری کی روک تھام کےلئےپاورڈویژن کی مہم کےبارے میں آگاہ کیاجسکےمثبت نتائج سامنےآ رہےہیں۔ انہوں نےمختلف ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سمارٹ میٹرزکی تنصیب سےمتعلق بھی انہیں بتایا اورچینی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں سمارٹ میٹرز کی تیاری کے عمل میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.