Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شہبازشریف اورنوازشریف کی صحت کو کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے.احسن اقبال

لاہور:مسلم لیگ (ن) کےرہنما احسن اقبال کا کہناہےکہ اگر شہبازشریف یا نوازشریف کی صحت کو کوئی نقصان ہوا تو اس کےبراہ راست ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے۔

کوٹ لکھپت جیل لاہور کےباہر میڈیا سے بارتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان جعلی مینڈیٹ کےذریعے پاکستان سے انتقام لے رہے ہیں، مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے، حکومت نے دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا اسکی شدید مذمت کرتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ہوش کےناخن لے،ہم حکومت کے ہتھکنڈوں کا اچھی طرح مقابلہ کرنا جانتے ہیں،شہباز شریف اور نواز شریف کی صحت کو کوئی نقصان ہوا تو اس کے براہ راست ذمہ دار وزیراعظم، سیکریٹری داخلہ اور جیل سپرنٹنڈنٹ ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.