Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شہباز شریف اگر تم سے اب حکومت نہیں ہوتی تو پھر سازش کیوں کی؟ عمران خان

اپردیر(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن کو ساتھ ملاکر الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کررہی ہے۔ شہباز شریف بہت گھبرائے ہوئے ہیں ۔ چہرے پر خوف ہے ، اگر آپ سے حکومت نہیں ہوتی تو پھر سازش کیوں کی؟۔
عمران خان نے اپر دیر میں جلسہ عام سے خطاب کیا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اسرائیل،امریکااور بھارت نے مل کر سازش کی ، ان کو ہم پر مسلط کیا۔ شہباز شریف کو اس لئے لیکر آئے کہ جو حکم آقا کریں گے یہ مانیگا۔
پہلا حکم آئی ایم ایف سے لیا اور ملک میں مہنگائی کی۔ اس حکومت نے پیٹرول کی قیمت 60 روپے بڑھا دی۔ جس کے دل میں ذرا سی انسانیت ہوگی وہ اتنی مہنگائی کبھی نہیں کریگا۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن کمیشن کو ساتھ ملاکر الیکشن میں دھاندلی کی کوشش کررہے ہیں۔ 25کی رات کو جو ظلم کیاگیا۔ ایسا ظلم نہیں دیکھا۔ یہ پاکستان میں دہشت پھیلارہے ہیں تاکہ لوگ گھروں سے نہ نکلیں۔ چاہتا ہوں کہ نوجوان قوم کیلئے کھڑے ہوں ۔ کبھی غلامی قبول نہ کریں۔
عمران خان نے کہا کہ میرے والدین نے تحریک پاکستان میں شرکت کی تھی۔ تحریک انصاف کا منشور تحریک پاکستان اور قرارداد پاکستان سے لیا تھا۔ جس نظریے پر ملک بنا اس پر واپس نہیں جائیں گے تو عظیم قوم نہیں بن سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کل شہباز شریف بہت گھبرائے ہوئے ہیں۔ شکل پر عجیب سا خوف ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے سب کچھ ہوا تو عمران خان کو رہنے دیتے۔ شہباز شریف سے پوچھتا ہوں اگر آپ سے حکومت نہیں ہو رہی تو یہ سازش کی کیوں؟۔ شہباز شریف کہہ رہے ہیں کہ مشکل حالات ہیں۔ تو سازش نہ کرتے،اب ادھر ادھر نہ بھاگیں۔ ترکی نہ جائیں ،معیشت سنبھالیں۔
عمران خان نے کہا کہ نیوٹرلزکا کام ملک کا دفاع کرناہے تو کیا ان کا یہ کام نہیں تھا کہ نیوٹرل رہنے کے بجائے اس مداخلت کو روکنے کی کوشش کرتے۔ جب تک دم ہے ان کا مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب سے شہباز شریف آئے ہیںملک تیزی سے نیچے جارہاہے۔ موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ منفی کردی۔ انٹرنیشنل ادارے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت گر رہی ہے۔ آج ہماری معیشت وہاں جارہی ہے جہاں ملک کو خطرہ ہے۔ ہم حکومت میں آئے تو بجلی کے شعبے میں سب سے بڑا گردشی قرضہ تھا۔ ہم نے ملک کو مشکل سے نکالا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.