Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی

لاہور۔قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نےلاہورہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائرکردی۔شہبازشریف نےاپنےوکیل اعظم نذیرتارڑ اورامجد پرویز کی وساطت سےدرخواست دائرکی جس میں وفاقی حکومت اورقومی احتساب بیورو (نیب )کو فریق بنایاگیا ہے۔

شریف شریف نےدرخواست میں موقف اختیارکیا ہےکہ نیب نے قانون کےمنافی سیاسی بنیادوں پرکیس بنا کر گرفتار کیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے جو بھی کیا آئین اور قانون کے مطابق کیا ،سرکار کی ایک انچ زمین بھی کسی کونہیں دی گئی۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعاہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.