Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شہباز شریف نے مہمند ڈیم کےٹھیکےسےمتعلق کمیٹی تشکیل دینےکا مطالبہ کردیا

اسلام آباد: قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مہمند ڈیم کے ٹھیکے سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ایوان کو آگاہ کیا جائے۔

قومی اسمبلی کااجلاس اسپیکراسد قیصرکی زیرصدارت ہوا جس میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے اظہار خیال کرتےہوئےکہاکہ گزارش ہے کہ ڈیم کےمعاملےپراسپیکررولنگ دیں،مجھے وزیراعظم کےمشیررزاق داؤد سےکوئی ذاتی مسئلہ نہیں لیکن عوام کا پیسا کہاں خرچ ہورہا ہےعوام کوجاننےکاحق ہے،عوام اور مانگےتانگے کا پیسا آنکھوں پرپٹی باندھ کرخرچ کیا جارہا ہے۔

شہباز شریف کاکہناتھاکہ گزشتہ ایوان میں مہمند ڈیم پر پیپرا رولزکا حوالہ دیکرتفصیلی بات کی تھی،سنگل بولی پیپرارولز کی روح کی خلاف ورزی ہےجبکہ موجودہ مشیرکی کمپنی کوٹھیکہ ایوارڈ کرنا مفادات کا ٹکراؤ ہے،اس معاملےکےجائزہ کےلئےکمیٹی تشکیل دی جائےاور کمیٹی ایک ہفتے میں ایوان کو رپورٹ پیش کرے۔
قائد حزب اختلاف نےکہاکہ سنگل بڈ پر309ارب کا ٹھیکہ دیاجارہاہے،انہیں سنگل بولی کی بجائےدوسرےآپشنزکی طرف دیکھناچاہیےتھا،ہم نے پنجاب کے منصوبوں میں لویسٹ بڈرز سے بھی اربوں روپے کم کروائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.