Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے۔ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور اسپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ شہباز شریف پر کرپشن کے الزامات ہیں اس لیے وہ یہ عہدہ نہیں سنبھال سکتے۔ درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ شہباز شریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ شہباز شریف 21 دسمبر کو بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب ہوئے تھے اور ان کی زیرصدارت پی اے سی کا پہلا اجلاس آج ہونے جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.