Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی کابینہ کے آج حلف اٹھائے جانے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی کا بینہ آج حلف اٹھائے گی۔ کابینہ میں اتحادی جما عتوں کی نما ئندگی کیلئے فارمولا کی بنیاد پارلیمنٹ میں ہر جما عت کی نمائندگی کو بنا یا گیا ہے۔
ذ را ئع کے مطا بق مسلم لیگ ن کی14اور پیپلز پارٹی کی 11وزارتیں بنتی ہیں۔ کابینہ کا حجم 36ہو گا ۔ لیکن پہلے مرحلہ میں ایک تہائی یعنی12وزر ا اور وزرائے مملکت حلف اٹھائیں گے ۔
رانا ثنا اللہ کو وزارت داخلہ ،احسن اقبال کو منصوبہ بندی و ترقیات ۔ مریم اورنگزیب کو وزارت اطلاعات و نشریات ۔ مفتاح اسمعیل کو مشیر خزانہ ۔ خواجہ آصف کو وزارت تجارت ملنے کا امکان ہے۔ شازیہ مری کو وزارت انسانی حقوق ملنے کا امکان ہے۔ ایم کیو ایم کو پورٹس اینڈ شپنگ کی وزارت ملنے کا امکان ہے۔
جے یو آئی (ف) ، بلوچستان عوامی پارٹی اور بی این پی مینگل کو بھی کابینہ میں حصہ دیا جا ئے گا۔ بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ اور حنا ربا نی کھر کو وزیر مملکت امور خارجہ بنا ئے جا نے امکان ہے۔
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے وزارت سے معذرت کی ہے لیکن شہباز شریف نے توانائی کے امور کی نگرانی انہیں سونپ دی ہے۔ پیپلز پارٹی کو وزارت خا رجہ ملے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.