Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شہباز شریف کے داماد علی عمران کے دست راست نے کروڑوں روپے کی کرپشن کا اعتراف کر لیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے علی عمران کے دست راست اکرام نوید نے کروڑوں روپے کی کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیرہ کروڑ انیس لاکھ روپے علی عمران کو دیئے۔
قومی احتساب بیور (نیب) نے شہباز شریف کے داماد علی عمران کے دست راست اکرام نوید کی پلی بار گیننگ کی درخواست احتساب عدالت میں جمع کروا دی۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اکرام نوید نے اختیارات سے تجاوز اور کروڑوں روپے کی کرپشن کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم نے کہا کہ پنجاب پاور کمپنی، پی ایچ اے اور ایرا میں 49 کروڑ 92 لاکھ 1ہزار 329 روپے کی کرپشن کی۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملزم کی پلی بارگیننگ کی درخواست منظوری کے بعد احتساب عدالت بھجوا دی ہے جس میں ملزم نے 48 کروڑ میں سے 13 کروڑ 19 لاکھ 37 ہزار 583 علی عمران کو بھی دینے کا اعتراف کیا ہے۔
نیب کا کہنا ہے کہ اکرام نوید نے ارتھ کوئیک ری ہیبلیٹیشن اتھارٹی میں 20 کروڑ 83 لاکھ 43 ہزار 746 روپے، پنجاب پاور ڈویلپمنٹ میں 23 کروڑ 27 لاکھ 86 ہزار 295 روپے، پی ایچ اے میں 3 کروڑ 72 لاکھ 50 ہزار 309 روپے کی کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.