Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شہباز گل نے اپنے ساتھ ہونے والے جنسی تشدد کی تصدیق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شہباز گل نے اپنے ساتھ ہونے والے جنسی تشدد کی تصدیق کردی۔
اسلام آباد پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں شہباز گل کے زیر استعمال کمرے پر چھاپہ مارا۔ جہاں سے پستول اور سیٹلائٹ فون برآمد ہوا ہے۔پولیس کے چھاپے کے دوران ہتھکڑیوں میں جکڑے ہوئے شہباز گل بھی ہمراہ تھے۔ برآمد ہونے والی چیزوں میں ایک پستول بھی شامل تھا۔ جس کے متعلق شہباز گل کا کہنا ہے کہ انہیں اس کے متعلق علم نہیں۔ یہ پستول میرا نہیں ہے۔اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان نے کہا کہ آپ پر جنسی تشدد کیا گیا۔ جس کے جواب میں شہباز گل نے کہا کہ جی، یہ بالکل درست ہے۔
شہباز گل کےکمرے سے ملنے والی دیگر اشیا میں یو ایس بیز۔ پرس جس میں 2 شناختی کارڈ سمیت مختلف کارڈ تھے۔ اور 2  پاسپورٹس شامل تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.