Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

شہید بشیر احمد بلور عوامی نیشنل پارٹی کی عملی تصویر ہے،اسفندیار ولی خان

دہشتگردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں ہم سرخرو ہوئے ہیں۔مسائل مذاکرات سے حل ہوتے ہیں اور دہشتگردی نیشنل ایکشن پلان سے ختم ہوگی.نیشنل ایکشن پلان کا صرف پھانسیوں تک محدود ہونا باعث تشویش ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کسی قیمت پر تشدد کی حمایت نہیں کرتی۔

پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی کےمرکزی صدر اسفندیارولی خان نےشہید بشیر احمد بلور کی چھٹی برسی کےموقع پرجاری اپنےبیان میں کہا ہے کہ اگرکسی نے اےاین پی کا اصل چہرا دیکھنا ہو تو شہید بشیراحمد بلوراورہمارے شہید ایک ہزارکارکن عوامی نیشنل پارٹی کی عملی تصویر ہیں،عوامی نیشنل پارٹی نے افغان فساد سے لیکر پختونوں پر مسلط کی گئی جنگ میں تاریخی کردار ادا کیا ہے اور دہشتگردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں عوامی نیشنل پارٹی سرخرو ہوئی ہے،عوامی نیشنل پارٹی کل بھی باچا خان کے عدم تشدد کے راہ پر عمل پیراہ ہوکر اپنی جدوجہد کررہی تھی اور آج بھی عدم تشدد کے راہ پر عمل پیرا ہوکر اپنی جدوجہد کررہی ہے۔

آج انگریزنہیں ہےلیکن باچا خان زندہ ہے،آج ڈکٹیٹرزنہیں ہےلیکن ولی خان زندہ ہےاورکل کوانشاءاللہ ہم ہوں گے،شہید بشیراحمد بلور،ہمارے شہدا اور نظریہ ہوگا لیکن تشدد کے پیروکار اور حمایتی نہیں ہونگے،اسفندیار ولی خان کا مزید کہنا تھا کہ مسائل مذاکرات سے حل ہوتے ہیں اور اگر ریاست پاکستان نے دہشتگردی کو ختم کرنا ہے تو اُس کا واحد حل نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل درآمد ہے۔

نیشنل ایکشن پلان پرصرف پھانسیوں کےحد تک عمل درآمد کرنا باعث تشویش ہے،ہوناتویہ چاہیےتھا کہ نیشنل ایکشن پلان کےتمام نکات پراس کےروح کےمطابق عمل درآمد کیاجاتا،اسفندیارولی خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی سو سال سے یہی کہہ رہی ہے کہ تشدد کسی مسئلے کا بھی حل نہیں،آج بھی عوامی نیشنل پارٹی کسی قیمت پر تشدد کی حمایت نہیں کرتی،

اسفندیار ولی خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے نظریے اور منشور کیلئے اپنی جانوں کی بازی لگانے والے لوگ ہیں ،عوامی نیشنل پارٹی قوم کی بقاء اورارتقاء کی جنگ سے کسی صورت میں بھی دستبردار نہیں ہوگی،

انہوں نے اپنے بیان میں کارکنا ن پر زور دیا کہ وہ شہید بشیر احمد بلور کی یاد میں منعقدہ برسی میں شرکت کرکے امن دشمنوں کو واضح پیغام دیں کہ پختون امن کے داعی اور امن پسند لوگ ہیں اور ہم حقیقی امن کے مطالبے سے کسی صورت دستبرادر نہیں ہونگے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.