Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

صحت کےشعبےمیں اصلاحات میں خلل کسی طورپر برداشت نہیں کیاجائےگا.وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نےکہا ہےکہ صحت کے شعبے میں اصلاحات میں خلل کسی طورپر برداشت نہیں کیاجائے گا، عام لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیرصحت خیبرپختونخوا تمام ہسپتالوں کے دورے کرکے صحت سہولیات کا خودجائزہ لیں.

وزیراعظم نےان خیالات کااظہاربنی گالہ میں خیبرپختونخوا کےوزیرصحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کیساتھ ملاقات میں کی،اس موقع پر مشیربرائے صحت ڈاکٹر جواد واصف اوردیگر بھی موجو د تھے۔

وزیرصحت ڈاکٹرہشام نےوزیراعظم پاکستان عمران خان کوخیبرپختونخوا میں ہیلتھ اصلاحات سےمتعلق اٹھائےگئےتمام اقدامات اورمختلف ہسپتالوں کے دوروں سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا.

انہوں نےکہا کہ وزیراعظم نے انہیں ہدایت کی کہ شعبہ صحت میں ہونے والے اصلاحات میں رکائوٹیں یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اورہیلتھ نظام کی بہتری کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ عام لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے،

انہوں نےکہاکہ صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم نے وزیرصحت کو ہدایت کی کہ وہ خود صوبے کے تمام ہسپتالوں کےدورےکریں اوروہاں فراہم کی جانےوالی طبی سہولیات اوردیگرمعاملات کا جائزہ لیں، ملاقات میں ضم شدہ قبائلی علاقوں میں صحت سہولیات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی اورڈاکٹر ہشام نےبتایا کہ وہ خود ان اضلاع میں ہسپتالوں کا دورہ کررہے ہیں تاکہ صوبے کی طرح ان علاقوں کے ہسپتالوں کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنایاجاسکے اور انہیں صوبے کے ہسپتالوں کے برابر لایاجاسکے۔

صوبائی وزیرصحت کےمطابق تمام اضلاع میں ڈاکٹروں کو ان کی اہلیت کےمطابق تعیناتی کی جارہی ہےجبکہ پورے ہیلتھ نظام کو جدید خطور پر استوارکرنے کیلئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ ان کے ثمرات لوگوں تک پہنچ سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.