Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

صوبائی حکومت عوام کا معیار زندگی بلندکرنےکیلئےٹھوس اقدامات اٹھارہی ہیں،شہرام ترکئی

عوام کا معیار زندگی بلند کرنا اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا وژن اور مشن ہے،وزیربلدیات خیبرپختونخوا

پشاور۔صوبائی وزیربلدیات،الیکشنزودیہی ترقی شہرام خان ترکئی نےکہاہےکہ صوبائی حکومت عوام کامعیارزندگی بلند کرنےاورانہیں تمام بنیادی سہولیات دہلیزپرفراہم کرنےلئےضلع کی سطح پرٹھوس اقدامات اٹھانےکی منصوبہ بندی کررہی ہےجس سےنہ صرف اس علاقےکی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوں گےبلکہ ترقی کاحصول بھی ممکن ہوگا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نےگزشتہ روزمحکمہ منصوبہ بندی وترقی کےذیلی ادارےاربن پلاننگ یونٹ کی جانب سےصوابی بیوٹیفیکیشن اینڈ اپ لفٹ منصوبےپربریفنگ لیتےہوئے کیا۔

اس موقع پروزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کےمعاون خصوصی برائےصنعت عبدالکریم خان،ممبرقومی اسمبلی عثمان خان ترکئی،ممبران صوبائی اسمبلی عاقب اللہ خان اوررنگیز احمدخان،سپیشل سیکرٹری محکمہ بلدیات عامر لطیف،ڈپٹی کمشنر صوابی سلمان لودھی،اربن پلاننگ یونٹ کے آرکیٹکٹ واصف شنواری،ایکسئن سی اینڈ ڈبلیو صوابی نوید اقبال اور دیگر حکام شریک تھے۔

اجلاس میں بیوٹیفیکشن اینڈ اپ لفٹ منصوبےمیں شامل مختلف ترقیاتی کاموں اورعلاقےکی مناسبت سےان کے تیارڈائزین کےحوالے سے غور و خوص کیا گیا۔

اربن پلاننگ یونٹ کےآرکیٹکٹ واصف شنواری نےصوبائی وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی اوردیگر عوامی نمائندوں کومنصوبےتحت مجوزہ ترقیاتی کاموں کےابتدائی ڈائزین پربریفنگ دی جن میں بس اڈوں کی تزین وآرائش،ہاکروں کےلئےشیڈز،عوامی بیت الخلاءکےنقشہ جات،کھیلوں کے میدانوں کی بحالی،مختلف نہروں کے اطراف پشتوں کی تعمیر شامل تھے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرصوابی نے مجوزہ منصوبےکےحوالےسےوزیر بلدیات،صوبائی معاون خصوصی،ایم این اے اورایم پی ایزکو بریف کیا اور اس سلسلےمیں درپیش مسائل سےبھی آگاہ کیا جس پر عوامی نمائندوں نےاپنےبھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پرصوبائی وزیرشہرام خان ترکئی کاکہناتھاکہ اس منصوبےکوجلد سےجلد عملی شکل دی جائےاورمحکمانہ کارروائی کو طول دئیےبغیرکم سےکم وقت میں مکمل کیاجائے۔ان کاکہناتھاکہ عوام کا معیارزندگی بلند کرنا اورانہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کا وژن اور مشن ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےمعاون خصوصی عبدالکریم خان اورممبر قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی نےبھی بیوٹیفیکیشن اینڈ اپ لفٹ منصوبےکےحوالےسےمفید تجاویزدیں جنہیں سراہاگیا اورپراجیکٹ میں شامل کرنےکا فیصلہ کیاگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.