Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

صوبائی حکومت کےزیرانتظام ریڈیو چینلز کو مزید فعال بنایاجائیگا،شوکت یوسفزئی

چھوٹے سے چھوٹے کام کو بھی عوام کے سامنے رکھا جائے تاکہ عوام حکومت کے ہر کام سے واقف ہو ،جہاں بھی عوام کو کوئی مسئلہ ہو تو وہ براہ راست حکومت کو بتاسکیں، وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا

پشاور۔عوام اور حکومت کے درمیان فاصلے مٹانے اور دونوں کو مزید ایک دوسرے کے قریب لانے کے لئے صوبے میں موجود صوبائی حکومت کے زیر انتظام ریڈیو چینلز کو مزید فعال بنایا جائے تاکہ لوگوں کو حکومت کی صحیح کارکردگی سے آگاہی ہو اور لوگوں کے مسائل بھی حکومت کو براہ راست اور جلدی پہنچ سکیں۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وز یراطلاعات و تعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کےزیرانتظام ریڈیوچینلز کے حوالے سے بریفنگ میں کیا۔ بریفنگ میں سیکرٹری اطلاعات، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات و تعلقات عامہ اور سیٹیشن ڈائریکٹر پختونخوا ریڈیو بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر صوبائی وزیرنے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ چھوٹے سے چھوٹے کام کو بھی عوام کے سامنے رکھا جائے تاکہ عوام حکومت کے ہر کام سے واقف ہو اورجہاں پربھی عوام کو کوئی مسئلہ ہو تو وہ براہ راست حکومت کو بتاسکیں۔ اس مقصد کےلئےریڈیو سب سے بہترین اور تیز ترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہت جلد صوبائی وزراء سمیت حکومتی عہدیداران کو بھی ان ریڈیوز کے ذریعے عوام کے سامنے لایا جائےگاتاکہ ہر وریر اور ہر محکمے کی کارکردگی عوام کے سامنے ہو۔

صوبےمیں شامل نئے قبائلی اضلاع کےبارے میں شوکت علی یوسفزئی نےکہاکہ ان اضلاع میں بھی ریڈیوز کو فعال بنایاجائےگااورجہاں پرضرورت ہوئی نئےریڈیو چینلزبھی بنائےجائیںگےتا کہ عوام کاحکومت کےساتھ رابطہ قائم ہو اورقبائلی عوام خود وسائل سے آگاہ کر سکیں ۔

انہوں نےکہاکہ ریڈیوز ہی کے ذریعےحکومت اورعوام کا رابطہ مضبوط ہوتا ہےاورصوبائی حکومت بھی چاہتی ہےکہ ہروقت عوام کے ساتھ ہو کیونکہ پی ٹی آئی کی حکومت میں اصل حکمران عوام ہیں اور حکومتی اراکین اور وزراء عوام کی خدمت کیلئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے محکمہ کو ہدایت دی کہ ریڈیوپروگراموںمیں کمیونٹی کی شرکت یقینی بنایا جائےتاکہ لوکل ٹیلنٹ کو بھی اپنےصلاحیت دنیاکودکھانےکاموقع ملے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.