Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ضمنی بجٹ سے خسارہ کم کرنےمیں مدد ملےگی.وزیر خزانہ

کراچی:وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرنےکہا ہےکہ ضمنی بجٹ سے خسارہ کم کرنےمیں مدد ملےگی جبکہ آئی ایم ایف کو چینی قرضوں کی تفصیلات فراہم کردی ہیں۔

وزیر خزانہ اسد عمر کراچی سے اسلام آباد روانہ ہوئےتو انہوں نےعام مسافروں کی طرح سفر کیا۔وہ قطار میں اپنا بیگ اٹھائےکھڑے رہے اور جہاز میں بورڈنگ کےلیےقطار سے بھی گزرے۔مسافروں نے وزیر خزانہ کو سادگی پر سراہا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی اور حکومت کی مالیاتی پالیسی ہم آہنگ اور ایک ہی سمت میں گامزن ہیں، ضمنی بجٹ سےخسارہ کم کرنےمیں مدد ملےگی،عوام کے لیے50لاکھ گھروں کی تعمیر،انفرا اسٹرکچر منصوبےاورصنعت و برآمدات کو سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیحات ہیں،عوام کےریلیف کےلیےایسےبہت سےاقدامات کررہےہیں جن سےمعیشت پر منفی اثر نہیں پڑے گا۔

اسد عمر نےکہاکہ امریکا نے جو سوال اٹھائے ان کے جواب دے دیے،آئی ایم ایف کے بورڈ میں امریکی نمائندگی 16.5 فیصد ہےاور83.5 فیصد دیگر ممالک ہیں،چینی قرضوں کےبارے میں ایسی کوئی چیز نہیں جسے چھپانے کی ضرورت ہو، ان کی تفصیل نہ چھپائی ہے اور نہ ہی چھپائی جاسکتی ہے، آئی ایم ایف کو چینی قرضوں کی تفصیلات فراہم کرچکے ہیں۔

وزیر خزانہ نےمزید کہا کہ خسارے پرقابو پانےکےلیےٹیکس نیٹ کو وسیع اورٹیکس چوری پرقابو پایا جارہاہے،ضمنی فنانس بل سے مالیاتی خسارہ پچھلےسال سےبہت کم رہےگا،کرنسی کی قدر میں مزید کمی کےبارے میں اسٹیٹ بینک ہی کوئی فیصلہ کرے گا،ایف بی آر کی بہتری کے لیے پالیسی اور ٹیکسوں میں ردوبدل پہلے دن سے جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.