Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عاطف مشال پاکستان میں نئے افغان سفیر نامزد

پاکستان کی طرف سے رسمی منظوری کےبعد عاطف مشال کی تقرری کا اعلان کردیا جائے گا

اسلام آباد۔افغانستان سےعاطف مشال کی نامزدگی درخواست پاکستان میں دفترخارجہ کو موصول ہوگئی،عاطف مشال پاکستان میں نئے افغان سفیر ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق افغان حکومت نےعاطف مشال کی نامزدگی سےپاکستان کو آگاہ کردیا ہےانہیں ڈاکٹرعمرزاخیلوال کی جگہ سفیر تعینات کیا گیا ہے۔

عمر زاخیلوال نےبطور سفیراستعفیٰ دے کرچارج چھوڑ دیا ہے،پاکستان کی طرف سےرسمی منظوری کےبعد عاطف مشال کی تقرری کا اعلان کر دیا جائےگا۔

عاطف مشال کا 5ہفتےمیں بطورسفیربرائےپاکستان چارج لینےکا امکان ہے۔عاطف مشال افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں، انہوں نے ستمبر2018 میں کرکٹ بورڈ کی سربراہی سے استعفیٰ دیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.