Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عالمی کمپنی Cargillنے پاکستان میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

اسلام آباد۔خوراک کے شعبےمیں کام کرنےوالی عالمی کمپنی کارگل (Cargill)نےپاکستان میں اگلےتین سےپانچ سالوں میں مزید 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کااعلان کیاہے۔

اس بات کا اعلان Cargillکی گلوبل ایگزیکٹو ٹیم کی جانب سےوزیراعظم عمران خان اوردیگر سینئرحکومتی حکام کےساتھ ملک میں مستقبل کی سرمایہ کاری کےمنصوبوں پراظہارخیال کےدوران کیاگیا

Cargillکی گلوبل ایگزیکٹو ٹیم کی قیادت کارگل ایشیا پیسفک ریجن کےہیڈ گلوبل اسٹریٹجی اورچیئرمین مارکل اسمٹس،کارگل ایگریکلچرسپلائی چین کےپریذیڈنٹ جرٹ جان وان ڈن ایکر کررہے تھے۔عالمی سطح پرخوراک ایگریکلچرکی پیداوار اورایشیاء میں خصوصی توجہ کےساتھ Cargillملک میں عالمی سطح کی مہارت اور سرمایہ کاری لاکر پاکستان کی ترقی میں شراکت دار بننے کا عزم رکھتی ہے۔

کمپنی کی حکمت عملی میں زرعی تجارت اورسپلائی چین میں وسعت،کھانےکےتیل،ڈیری،گوشت اورجانوروں کی خوراک اوراسکےساتھ سیفٹی اور خوراک کی نشاندہی کو یقینی بنانا شامل ہے۔

Cargillپاکستان میں ترقی کرتی ڈیری انڈسٹری میں عالمی سطح کی مزید جدت متعارف کرائےگا۔مزید یہ کہ پاکستان میں پولٹری انڈسٹری کی پائیدار انداز سےترقی بڑھانے کےساتھ صارفین کی جانب سےمختلف انداز سےکھانےکےتیلوں کااستعمال اورجانوروں کی بڑھتی ہوئی خوراک کی طلب بڑھ رہی ہے۔

Cargillکی مجوزہ سرمایہ کاری سےپاکستان کی مجموعی معاشی ترقی اورمقامی سطح پرروزگارپیدا کرنےمیں معاونت ہوگی۔ Cargillپاکستان کےکنٹری ہیڈ عمران نصراللہ نےکہا،”پاکستان میں30سالوں سےزائد عرصہ سےموجودگی کےساتھ Cargillیہاں اپنے کاروبار اور کمیونٹیز میں سرمایہ کاری کے ذریعے ملک کے بہتر مستقبل کے لئے اپنے عزم کا اظہار کرتا ہے۔

پاکستان میں ایگری کلچر سپلائی چین میں اپنی پہلی سرمایہ کاری کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ہمیں پاکستانی حکومت سے بہت مثبت پیغام ملاہےاورہم یہاں اپنی موجودگی میں وسعت لانے،صنعتوں،کاشتکاروں اورکمیونٹیز کی کامیابی کےلئےحکومتی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتےہیں۔

"Cargillپاکستان میں قومی سطح پرآفات کےشکارافراد کےلئےامدادی کاموں اوراپنی کمیونٹی سپورٹ کےذریعےلوگوں کو واپس لوٹانےکی غرض سےفعال طورپرکام کررہا ہے۔آگےبڑھنے کےساتھ کمپنی فوڈ سیکورٹی کو بہتر بنانےکےلئےکام کرےگی جس سےملک کی سماجی ترقی میں مدد ملے گی ۔

یہ کمپنی کےمجموعی مقصد دنیا کی غذائی نشونما سےہم آہنگ ہے۔Cargill کےایک لاکھ 55ہزارملازمین 70ممالک میں محفوظ، ذمہ داراور پائیدارطریقے سےعالمی سطح پرغذائی نشونما کےلئےمسلسل کام کرتےہیں۔ہرروز ہم کاشتکاروں کو مارکیٹس،اشیاء کےساتھ صارفین،اور لوگوں وجانوروں کوخوراک کےساتھ ملاتےہیں جہاں انہیں ترقی کی ضرورت ہوتی ہے۔

نئی ٹیکنالوجیز اورگہری مہارت کےساتھ ہمارا 153 سال کا مشترکہ تجربہ ہےاورہم بااعتماد پارٹنر کےطورپردنیا کے125سے زائد ممالک میں فوڈ،ایگری کلچر،مالی اورصنعتی صارفین کوخدمات پیش کرتےہیں۔اسکےساتھ ہم ایگریکلچرکےشعبہ میں پائیداراورمضبوط مستقبل تعمیر کررہے ہیں۔

مزید معلومات کےلئےبرائےمہربانی کارگل ڈاٹ کام اورہمارا نیوزسینٹر وزٹ کریں۔Cargillنےپاکستان میں سال1984میں آپریشنزکا آغازکیا اور آج ریفائن شدہ تیل،جانوروں کی خوراک،اجناس وآئل سیڈز، کپاس،چینی اوردھاتوں کےشعبہ جات میں اسکی کاروباری دلچسپیاں ہیں۔ Cargillپاکستان میں پام آئل،سویا بینز اورکوکوا پاؤڈر فراہم کرنےوالا صف اول کا سپلائرہے۔اس کاہیڈ آفس کراچی میں قائم ہےجبکہ ملک بھر میں اسکے اسٹاف کی تعداد 50 ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.