Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عدالتی فیصلےکےخلاف احتجاج کرنےوالوں پر طاقت کا استعمال نہیں کریںگے۔

اسلام آباد:وزیرمملکت برائےداخلہ شہریارآفریدی کاکہناہےکہ عدالتی فیصلےکےخلاف احتجاج کرنےوالوں پرطاقت کااستعمال نہیں کریںگے۔

وزیرمملکت برائےداخلہ شہریار آفریدی نےمظاہرین کےخلاف فورس استعمال نہ کرنےکا اعلان کردیا۔قومی اسمبلی میں اظہارِخیال کرتے ہوئےشہریارآفریدی کاکہنا تھا کہ کسی کو کسی سےسرٹیفکیٹ لینےکی ضرورت نہیں ہےکوئی کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، پاکستان میں موجودہ تمام لوگوں کا تحفظ کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مکمل نظر ہے، ہم مذاکرات کے ذریعے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور بہت جلد عوام کو خوشخبری ملے گی، صوبائی اتھارٹی سے بھی رابطے میں ہوں ان پر کوئی طاقت کا استعمال نہیں ہوگا تاہم نئے پاکستان میں مذہب کے نام کا کوئی سہارا نہیں لے سکتا، کسی کو سیاسی مقاصد استعمال نہیں کرنے دیں گے، ایسا کسی نے سوچا تو ریاست اپنی رٹ قائم کرے گی، اقتدار کی فکر نہیں اقتدار آنے جانے والی چیز ہے۔
دوسری جانب وزیر دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سب متفق ہیں مل کر اس مسئلے کا حل نکالنا ہے، مظاہرین کے خلاف کوئی فورس استعمال نہیں کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.