Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عدلیہ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی کےلیےکام کرتی رہےگی۔چیف جسٹس ثاقب نثار

اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثارکاکہنا ہےکہ عدلیہ ملک میں آئین وقانون کی محافظ ہےاوراس کی بالادستی کےلیےکام کرتی رہے گی۔

اسلام آباد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ انصاف کو قائم رکھنےکا وزن کیا ہوتا ہے یہ میں جانتا ہوں، انصاف کی فراہمی کرنا بڑی عزت کی بات ہے،انصاف کی فراہمی کی ذمہ داری اللہ تعالی کی طرف سے عزت ہے۔

چیف جسٹس نے کہاکہ جسٹس (ر)جاوید اقبال کی شخصیت میں عظیم والد کا عکس تھا،انہوں نے عدلیہ کی خود مختاری اور جمہوریت کے لیے بہت کام کیا،جسٹس (ر) جاوید اقبال نےسیاسی معاملات سےبالا تر ہو کر قانون کی حکمرانی کے لیے جدو جہد کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.