Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عمران خان نے اپنے مداح کو راضی کردیا, ابوبکر عمران خان سے مل کر خوشی سے نہال

ابوبکر نے عمران خان کو انگوٹھی کا تحفہ بھی دیا

اسلام آباد(سوشل میڈیا) عمران خان نے اپنے ایک اور مداح کو راضی کردیا۔ ایبٹ آباد جلسے میں عمران خان کے حق میں رونے والا نوجوان ابوبکر عمران خان سے مل کر خوشی سے نہال۔
خیبرپختونخوا کے شہر لکی مروت سے تعلق رکھنے والا نوجوان ابوبکر لکی مروت سے ایبٹ آباد عمران خان کے جلسے میں شرکت کیلئے پہنچا۔ ابو بکر جلسے میں عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر اپنے فرطِ جذبات پر قابو نہ پاسکا۔ اور عمران خان کے حق میں زارو قطار رونے لگا۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

ابوبکر کے عمران خان کیلئے رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو عمران خان کو بھی اپنے ننھے مداح پر رحم آگیا۔ عمران خان نے اپنے ننھے مداح ابوبکرکو اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کیلئے بلایا۔ ملاقات کے دوران ابوبکر اپنے آئیڈل عمران خان کو انگوٹھی کا تحفہ دیا۔ جو کہ عمران خان نے فوراً قبول کرتے ہوئے اپنی انگلی میں پہن لی ۔

” rel=”noopener” target=”_blank”>

عمران خان نے ابوبکر کی خواہش پر اس کے سینے پر آٹو گراف بھی دیا۔

عمران خان نے ابوبکر کی خواہش پر سینے پر آٹو گراف دیا
عمران خان نے ابوبکر کی خواہش پر سینے پر آٹو گراف دیا

ملاقات کے دوران ابوبکر خوشی نہال ہوکر مسلسل روتا رہا۔ عمران خان نے ننھے مداح کے جذبے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے پارٹی کی رکنیت دینے کا بھی عندیہ دیا۔ اس کے ساتھ ہی عمران خان نے ابوبکر کو ہدایت کی کہ اُس نے ملکی سیاست میں اہم خدمات سرانجام دینی ہیں۔ اس لئے محنت کا سلسلہ جاری رکھے ۔
واضح رہے کہ لکی مروت سے تعلق رکھنے والا نوجوان ابوبکر نویں جماعت کا طالب علم ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.