Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عمران خان کی بہن علیمہ خان نےجرمانےکی 25 فیصد رقم 73 لاکھ روپے جمع کرا دئیے

ایف بی آر سے فیصلہ آنے کے بعد علیمہ خان عدالت سے رجوع کریں گی ۔ذرائع

اسلام آباد۔وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے جرمانےکی 25 فیصد رقم 73 لاکھ روپے جمع کرا دئیے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے باقی رقم 4 قسطوں میں جمع کرانے کے لیے درخواست دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ علیمہ خان نے درخواست میں اپیل کرنے کا حق بھی مانگا ہے، ایف بی آر سے فیصلہ آنے کے بعد علیمہ خان عدالت سے رجوع کریں گی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان کو دبئی کی جائیداد پر جرمانہ اور ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.